صحبتِ پور (رپورٹر ) ادبی تنظیم جوہر ادب جیکب آباد کے اعزاز میں بھنڈ شریف میں محمد رفیق طالب کی رہائش گاہ پر سائیں انعام اللّٰہ شاہ مظہر کی سرپرستی میں مہربان محفل مشاعرہ انجمن تاجران بھنڈ شریف کے صدر عبد الرزاق کھوسہ بابے بہرام خان شیدائی کی میزبانی میں منعقد ہوا جسکی صدارت ملک پاکستان کے نامور شاعر سراج حسین ناطق نے کی جبکہ مہمان خان معروف شاعر شبیر احمد موج تھے جبکہ اعزازی مہمانوں رحمت اللّٰہ انجم چنہ رفیق احمد مغیری صاحب خان جمالی نثار احمد بنگلانی کامران جمالی سمیت درجنوں شعراء کرام نے اپنا کلام پڑھا اور خوب داد پائی اس عظیم الشان مشاعرہ میں ماہر تعلیم سابق ڈی او یار محمد کھوسہ ڈی ایس پی عبدالسلام کھوسہ ماما خادم حسین لاشاری محمد علی بمبل احسان احمد کھوسہ عبدالناصر کھوسہ خالد سرور کھوسہ عبدالغفار کھوسہ ٹکری عبد الواحد پندرانی اے ڈی گولا،اعجاز پیچوہا ،عمران علی پندارنی سمیت سیاسی سماجی قبائلی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت فرماکر محفل کی رونق کو دوبالا کیا اس موقع پر میزبان محفل عبد الرزاق کھوسہ کی طرف سے تمام شعراء کرام کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا اس محفل میں محمد رفیق طالب نے اپنی شاعری کی دو کتابیں درد یکساں اور رحمتوں کا سلسلہ یار محمد کھوسہ کے تحفہ کے طور دیں

