پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کی متوازن، اصولی اور مدبرانہ سفارتکاری پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ان کی مؤثر سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان نے جس تحمل، تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری نہ صرف حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے بلکہ اس میں امن، مکالمے اور باہمی احترام کے اصولوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اسلام آباد کو ایک ایسے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جہاں مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل اور کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو رہی ہے انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دانشمندانہ قیادت اور متوازن سفارتی حکمت عملی ہی پائیدار امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔ پاکستان کی قیادت کا سنجیدہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت پیغام دے رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں