حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سطح پر معیاری صحت سہولیات فراہمی کیلئے پرعزم ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مقبول احمد

لورالائی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لورالائی ڈویژن ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت سول ڈسپنسری ملک رحم خان شبوزئی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد صحت کے مراکز میں جاری طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور قومی پروگرامز خصوصاً ای پی آئی اور انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر ڈی ایس وی ای پی آئی گل نواز خان ناصر اور متعلقہ سی ڈی اسٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے ڈسپنسری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات کی صورتحال، پولیو مہم کے انتظامات اور ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کی حاضری، ادویات کے اسٹاک اور رجسٹرز بھی چیک کیے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سطح پر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے صحت کے مراکز کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اسٹاف سے علاقے میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کریں اور عوام کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی قومی ذمہ داری ہے جس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے مراکز کی بہتری، عملے کی کارکردگی میں مزید بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے دورے اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں