سرکاری اسکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد طلباء کی تعلیم اور اخلاقی تربیت کو مؤثر انداز میں یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں میں صبح 7:30 بجے حاضری شروع ہوگی اور چھٹی دوپہر 1:35 بجے ہوگی۔ اسکولوں میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

نئے ٹائم ٹیبل کے تحت طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر کے ذریعے اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے گی۔

اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد آخری تین پیریڈز میں اسٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے، اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اسکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں