پسنی:معروف دانشور جان محمد دشتی کا پسنی آمد، سید سخی جان کے انتقال پر پسماندگان سے اظہارِ تعزیت

پسنی(رپورٹر) معروف بلوچ اسکالر، ممتاز مصنف اور دانشور واجہ جان محمد دشتی نے آج پیر کے روز پسنی پہنچے، جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والے سید سخی جان کے رہائش گاہ جا کر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
واجہ جان محمد دشتی سید امام بخش ہاؤس پسنی پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم سید سخی جان کے بڑے بھائی سید امام بخش، سید نورالامین اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واجہ جان محمد دشتی نے سید سخی جان کی وفات کو خاندان اور علاقے کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس انسان تھے، ان کی رحلت پر ہم برابر کے شریکِ غم ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔”

ملاقات کے آخر میں انہوں نے پسماندگان سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں