پسنی(رپورٹر) بلوچستان کے معروف علمی و ادبی شخصیت، ممتاز مصنف اور دانشور واجہ جان محمد دشتی نے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) گوادر سید عیسیٰ نوری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
واجہ جان محمد دشتی نے سید عیسیٰ نوری کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

