میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال سبی ڈاکٹر جہانزیب بلوچ کی خصوصی دلچسپی سے ایمرجنسی وارڈ کے تمام بیڈ شیٹس کو تبدیل کرکے نئے بیڈ شیٹس فراہم کر دیے گئے ہیں

سبی(رپورٹر)میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال سبی ڈاکٹر جہانزیب بلوچ کی خصوصی دلچسپی سے ایمرجنسی وارڈ کے تمام بیڈ شیٹس کو تبدیل کرکے نئے بیڈ شیٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام عرصہ دراز سے زیرِ التوا تھا، جس پر ڈاکٹرز٬مریضوں اور ان کے لواحقین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب کا کہنا تھا۔پرانے بیڈ شیٹس نہ صرف بوسیدہ ہو چکے تھے بلکہ ان پر لگے خون اور دیگر داغ دھبے مریضوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے تھے۔ ایسے غیر معیاری اور آلودہ بیڈ شیٹس جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے تھے جس سے مختلف انفیکشنز کا خدشہ بڑھ رہاتھا اور مریضوں کی حالت مزید خراب ہو سکتی تھی ایمر جنسی میں موجود ڈکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگر نے نئے بیڈ شیٹس کی فراہمی ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے، جس سے نہ صرف صفائی کا معیار بہتر ہوا ہے بلکہ مریضوں کو ایک صاف ستھرا اور بہتر ماحول بھی میسر آیا ہے۔ نئے بیڈ شیٹس ہسپتال کے مجموعی ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
شہری حلقوں نے ڈاکٹر جہانزیب بلوچ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں