اوستہ محمد (رپورٹر) اوستہ محمد میں 14 ال سندھ بلوچستان شہید سردار زادہ رستم خان جمالی مرحوم سردار زادہ ناصر خان جمالی انویٹیشن موٹر بائک وائٹ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ مارچ 2026 اوستہ محمد جو کہ 30 مارچ کو کھیلا گیا یہ میچ میر عبدالنبی خان جمالی پی سی پی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اج کا افتتاحی میچ شاہ بھٹائی کرکٹ کلب شہداد کوٹ بمقابلہ شہید نیاز مستوئی کرکٹ کلب ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان کھیلا گیا اس ٹورنامنٹ کے ارگنائزر تنویر حسین مغل اور ٹورنامنٹ سیکرٹری ریاض احمد ابڑو ہیں اس افتتائی میچ شہید نیاز مستوئی کرکٹ کلب ڈیرہ مرادجمالی نے تین وکٹوں سے میچ جیت لیا ٹاس جیت کر شہید نیاز مستوکرکٹ کلب ڈیرہ مراد جمالی نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا شاہ بھٹائی کرکٹ کلب شداد کوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 139 رنز بنائے اور 140 کا ٹارگٹ دیا جواب میں شہید نیاز مستوئی کرکٹ کلب ڈیرہ مراد جمالی 18 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا اس میچ کے مہمان خاص اسٹیٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے میں اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ محمد یاسین جمالی محمد بچل سومرو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا اس افتتاحی میچ کے موقع پر میر روزین خان تحصیلدار علی گوہر مکسی فضل الہی بخش بنگلزئی نزیرحسین تنیئہ محمد انور بنگلزئی عمران خان لاشاری اور دیگر مہمان تھے اس ٹورنامنٹ کے امپائر عابد علی عمرانی اور نصر اللہ شاد بہرانی اور اسکورر محمد یوسف چانڈیو تھے

