ضلع گوادر کے تمام اجتماعی کاموں کو اپنے وقت میں مکمل کریں گے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) جماعت اسلامی گوادر کے زیر اہتمام ارکان و کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خصوصی شرکت کی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع گوادر کے تمام اجتماعی کاموں کو اپنے وقت میں مکمل کریں انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کے گوادر کے بنیادی ایشوز کو مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ آئندہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر بند اسکولز اور بی ایچ یوز کو کھولا ہے۔جماعت اسلامی کے ارکان کارکنان اپنے دفتر کو عوامی مشکلات میں کمی کا ذریعہ بنائیں۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر وقت عوامی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے۔ اس لیے گوادر جماعت اسلامی بھی عوامی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کے اندر جائیں اور ان کے مسائل کو حل کرائیں قوم کو تعلیم دینا ہے اجتماعی کام کرنا ہے چالیس سال میں علاقے کے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی کام کیے گئے ہیں اربوں روپے فنڈز اے لیکن عوامی مسائل کے حل پر خرچ نہیں ہوے گوادر مسائل کے انبار تھے ہم نے دو سال میں بہت سارے اجتماعی کام کیے ہیں پانچ سال تک بہت سارے کام مکمل ہونگے چالیس سال میں وہ کام نہیں ہوے جو ہم ان شاء اللہ پانچ سال میں کرینگے اس جدوجہد میں نوجوان وخواتین نے قربانی دی ہے قوم کو مایوس نہیں کرینگے نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہ کیاجارہاہے اس ناسور کے خلاف ہم سب کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا چاہیے قوم نے ہم پر اعتماد کیا ہے قوم کو مایوس نہیں کرونگا قوم کو دھوکہ دینے والے کا انجام دنیا واخرت میں خراب و زلیل ہوگا قوم کے فنڈز امانت ہے امانت سمجھ کر خرچ کرنا ہے۔اجتماع سے جماعت اسلامی ضلع گوادرکے امیرسعید احمد بلوچ اقبال،مولا بخش نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں