کوئٹہ(این این آئی) ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ہرنائی کے علاقے طالب لیز ایریا میں کائلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے بسم اللہ نامی کانکن جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی۔

