ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنا ہے،صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دومڑ

زیارت(این این آئی) صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین (فوڈ اتھارٹی)بلوچستان حاجی نور محمد خان دومڑ نے حلقہ انتخاب زیارت ہرنائی سنجاوی کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کہا گیا کہ سیاست میں ہمیشہ اصولوں ملی یکجہتی عوام کی زیادہ تر مفادات کے لیے بات کی ہے اور ہماری سیاست کا محور ہی عوام کی خدمت اور ان کے مسائلِ کو بہتر انداز میں حل کرنا ہے بات چیت کے دوران صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ ہم نے مختصر ترین عرصے میں چالیس سال سے نظر انداز ضلع زیارت ہرنائی سنجاوی کیلئے وہ اقدامات اٹھائے جو مزہب پرست اور قوم پرستوں نے چالیس سالوں میں نہیں اٹھائے انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت ہرنائی کو مثالی اضلاع بنانے کے لیے دن رات محنت کررہا ہوں اور ہماری کارکردگی محنت دونوں اضلاع کے عوام کے سامنے ہیں جن علاقوں میں آج سے قبل کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں تھی ہم نے عوام کی تعاون اور اللہ کے مدد سے تمام بنیادی سہولیات ضلع بھر میں سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت،پینے کے پانی قومی شاہراہوں کی مرمت پختگی سیوریج سسٹم کھیلوں کے میدان کو آباد تعلیم کے میدان میں بڑے بڑے اعلی درجے کے کالجز سینکڑوں پرائمری سکول ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال جیسے بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا دیئے جن سے ضلع زیارت اور ہرنائی کے عوام استفادہ کررہے ہیں ہماری کاروان ضلع زیارت ہرنائی میں سب سے بڑی اور عوامی امنگوں کے مطابق کاروان ہے جن سے مخالفین خائف ہوکر نئے اور ناکام حربے استعمال کرنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ پیچھلے پانچ سال کی اقتدار میں تمام پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام تک سہولیات فراہم کی ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور حلقہ انتخاب زیارت ہرنائی کیلئے جس طرح دن رات کوششیں کررہا ہوں وہ عوام دیکھ رہے ہیں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں مخالفین اور سازشوں کے ٹولے اور چالیس سال کی تاریک دور کے گمراہ کن باتوں پر دھیان نہ دیں ضلع زیارت اور ہرنائی کو مثالی اضلاع بنا کر پیش کردیں گے انہوں نے کہا کہ یہ شکست خوردہ عوام دشمن عناصر عوام کو گمراہ اور اپنے زاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے اپنے بچی کچی سیاست کو بچانے کے لیے گاہے بگاہے حقیقت کے بر خلاف گھٹیا اور شرپسند پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں جن پر ضلع زیارت اور ہرنائی کے غیور عوام کبھی کان نہیں دھرے گے

اپنا تبصرہ بھیجیں