زہری میں امن کی فضاء بحال،کرفیو کا خاتمہ جلد ہوگا،نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اپنے فرزند، صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے تخت جھالاوان انجیرہ (زہری) پہنچے جہاں انجیرہ کے عوام نے نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہداء زہری کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ قریبی رفقاء بھی موجود تھے انجیرہ میں مختصر قیام کے دوران نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انجیرہ اور زہری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی دورہ انجیرہ کے موقع پر زہری، قلات، باغبانی، شہید سکندر آباد اور دیگر علاقوں کے وفود نے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے ملاقاتیں کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ انجیرہ اور زہری سے ان کے خاندان کا صدیوں پرانا تعلق ہے اور ان کے آباو و اجداد اسی سرزمین میں مدفون ہیں اور میں کسی کے ڈر یا خوف سے اپنا ابائی علاقہ نہیں چھوڑ سکتا اور نہ ہی چھوڑ سکتا ہوں انھوں نے کہا کہ دورہ خضدار اور جھالاوان میں قیام کا مقصد صرف ضمنی انتخاب نہیں تھا بلکہ اپنے عوام میں موجودگی اور ان کے مسائل کا حل ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز اعلی عسکری حکام نے زہری میں جاری کرفیو میں مزید نرمی اور جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی یے انھوں نے کہا کہ زہری کے عوام کی حمایت سے بہت جلد زہری میں امن کی فضاء بحال ہوجائے انھوں نے کہا کہ میری سیاست کا محور جھالاوان اور بلوچستان کے عوام ہے اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اس ہی سرزمین سے جڑا رہونگا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور جھالاوان کی ترقی ان کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ خضدار میں تعلیمی اداروں کا قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبے ان کے وڑن کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ترقی پسند نواب ہوں اور ایک ترقی یافتہ جھالاوان اور بلوچستان میرا خواب ہے، جس کی تعبیر کے لیے میں اور میرا فرزند نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سیاست کر رہے ہیں انجیرہ میں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ملاقات کرنیوالے وفود میں چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری، سردارزادہ ارباب نعیم دہوار، سردار عزت خان پندرانی، عبدالرشید نیچاری، عبدالعلیم نیچاری اور عمران علیزئی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر عبدالنبی زہری، عبدالمالک باجوئی، علی دوست زہری سمیت دیگر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں