بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،میر عبید گورگیج

کوئٹہ (این این آئی) رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر عبید گورگیج نے زور دے کر کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پیبی 44 تعمیر و ترقی کے سنہرے دور سے گزر رہا ہے اور عوام کے مسائل اب براہِ راست ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات اور گفت و شنید کے دوران کی۔ اس موقع پر حلقہ پی۔بی 44 کیلئے میر عبید گورگیج کی ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے، جن میں میر ابرار جعفر، میر ثنااللہ جتک، میر شیر احمد بنگلزئی، طارق سرپرہ، ملک عبدالمنان اور دیگر اہم رہنما شامل تھے۔ وفود نے مختلف شعبوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات میر عبید گورگیج کے سامنے رکھیں، جنہیں انہوں نے بڑی توجہ سے سنا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور حلقہ پیبی 44 کے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، پانی و بجلی، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبے ہمارے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود میر عبید گورگیج کر رہے ہیں تاکہ ہر منصوبہ شفافیت اور معیار کے مطابق مکمل ہو۔ انہوں نیکہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے بغیر کسی بھی معاشرتی یا اقتصادی استحکام کا خواب ادھورا ہے۔ “ہم اپنے عوام کو بہتر سہولتیں، صاف پانی، جدید تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ہر شہری کی زندگی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حلقہ میں ہر مسئلہ، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ میر عبید گورگیج نے حلقہ کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کریں اور حکومتی پروگراموں میں بھرپور شمولیت اختیار کریں تاکہ ایک مضبوط اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں رکاوٹیں دور کرنا اور ہر شہری کو حقوق دلوانا ہمارا مشن ہے۔اس موقع پر وفود نے میر عبید گورگیج کی قیادت، عوامی مسائل پر توجہ اور شفاف ترقی کے عزم کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں حلقہ پی۔بی 44 واقعی ترقی کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔میر عبید گورگیج نے کہا کہ شفاف ترقی اور عوامی خدمت ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ ہر منصوبے کی نگرانی میں خود اور ٹیم اراکین کر رہے ہیں اور عوام کو ہر مرحلے پر آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم بلوچستان کو خوشحال اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس راہ میں کسی سمجھوتے کا سوال پیدا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں