اوستہ محمد پولیس کا ایکشن، چھینی گئی ڈاٹسن اور موٹر سائیکلیں برآمد

اوستہ محمد ( عابدعلی ) ایس پی ضلع اوستا محمد حافظ معاذالرحمان نے ڈی ایس پی محمد داوّد کھوسہ ایس ایچ او سٹی محمد ندیم بہرانی ایگل اسکواڈ کے انچارج آصف سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ کو نا معلوم ڈاکو راشد علی سومرو سے ڈاٹسن چھین کر فرار ہو ئے جس کے بعد ہم نے ڈاکووّں کے خلاف سخت ایکشن اٹھاتے ہوئے چھاپے مارے اور ڈاکووّں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا اور ڈاٹسن برآمد کرلیا ڈاکووّں کے قبضے سے چار موٹر سائیکیں بھی برآمد کر لیں جو چھینی گئی تھیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر یا تو علاقہ چھوڑ جائیں یا پھر امن کی طرف آئیں پولیس امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جرائم پیشہ عناصر کو چن چن کر قانون کے کٹہڑے میں لائیں گے ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ایس پی معاز الرحمان نے مزید کہا کہ بہت جلد آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں