کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے مسلم لیگ (ن) کے ایک اعلی وفد نے ملاقات کی وفد میں صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر یوتھ ونگ کے ولید دشتی حاجی عبدالوحید بلوچ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے وفد نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل تعلیمی معاملات اور سیاسی امور پر صوبائی وزیر تعلیم سے تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر تعلیم نے اعلی حکام کو مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر صوبہ وزیر تعلیم نے پارٹی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ تعلیمی اصلاحات سے بلوچستان کے دور دراز اور شہری علاقوں میں دورس اثرات مرتب ہو رہے ہیں پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بلوچستان کے عوام اور پارٹی کے ہر فرد کے لیے میرے آفس کے دروازے کھلے رہیں گے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدے داروں نے صوبائی وزیر تعلیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا

