کوئٹہ،دھماکے سے تباہ ہونے والی 18انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کام شروع کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں دھماکے سے تباہ ہونے والی 18انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کام شروع کردیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سلمان احمد صدیقی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں پیر کو دھماکے سے 16انچ قطر کی گیس پاتئپ لائن کو نقصان پہنچا تھاسیکورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ متبادل پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ سٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے تاکہ کا فی حد تک صارفین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کی انتظامیہ صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی مرمت کا کام مکمل ہونے لگے گا، کمپنی اپنے معزز صارفین کو آگاہ کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں