گوادر (این این آئی)گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3افراد غلام قادر ولد مرادبخش، ارشد اور قمبر کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق ایران کے علاقے چاہ بہار سے ہے۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں فوری طورپر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

