بولان(این این آئی) ڈھاڈر کے زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق دفتر کے ٹرانسفارمر میں بھی دھماکا تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں گرج چمک اور بارش کے سلسلے کے دوران زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نیاز اللہ نامی شخص کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زراعت دفتر میں موجود بجلی کاٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا۔

