کوئٹہ(این این آئی) ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی ایوب مریا نی، سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ، نا ئب صدر انجینئر میر وائس خان کا کڑ و دیگر نے بورڈ آ ف انویسٹمنٹ بلو چستان کی جا نب سے ون ونڈو بزنس فیسیلیٹشن سنٹر کے قیام کوصو بے میں کاروبار کے فروغ اور سرمایہ کا ری کے لئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سنٹرکے قیام سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن اور بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ حل ہوا ہے۔ بدھ کے روز مختلف کا روباری وفود سے با ت چیت کر تے ہو ئے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کوئٹہ بلو چستان کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں قانونی تجا رت اور سرمایہ کا ری کے فروغ کے لئے ون ونڈو فیسیلیٹیشن سنٹربزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطا لبہ رہا ہے ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ روزبورڈ آ ف انویسٹمنٹ بلو چستان کی جا نب سے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کے احکامات جا ری کر دئیے گئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں 6اپریل کو ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان میں عہدیداران و ممبران کیلئے ایک سیشن کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تا کہ بزنس کمیونٹی کو اس با بت آگاہی مل سکے، انہوں نے کہا کہ بورڈ آ ف انویسٹمنٹ بلو چستان کی جا نب سے ون ونڈو بزنس فیسیلیٹشن سنٹر کے قیام کوصو بے میں کاروبار کے فروغ اور سرمایہ کا ری کے لئے اہم سنگ میل ہیں بلکہ اس اقدام سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا بزنس کمیونٹی کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ وفا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ون ونڈو فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام سے صو بے میں کا روباری سرگر میوں اور سرما یہ کا ری کے مواقعوں میں مزید اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھے گی۔

