پیشکان میں انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے سے طلباء اور شہری شدید مشکلات کا شکار

پیشکان (پ ر ) پیشکان کے سیاسی و سماجی رہنما محسن رحیم نے اپنی جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ بیس ہزار آبادی سے زائد نفوس پر مشتمل پیشکان کو ڈسٹرکٹ گوادر میں ادبی ،علمی اور سیاسی اعتبار سے اہم مقام حاصل ہے لیکن اس چکا چوند دور میں جہاں دنیا چاند اور مریخ کے سینے کو چیر کر نئی ایجادات اور انسانی آلائشوں کو ٹٹولنے میں محو ہے مگر پیشکان اب بھی انٹرنیٹ جیسی آسان چیز سے نہ آشنا ہے جہاں طلباء ،کاروباری حضرات اور عام آدمی ابھی تک اس سے فیضیاب نہیں ترقی کے موجودہ دوڑ میں انٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب خاص طور طلباء و تشنگان علم کو شدید دقت کا سامنا ہے ۔پاکستان کے چھوٹے سے چھوٹا شہر میں جہاں کی آبادی تین ہزار سے کم ہے وہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے لیکن پیشکان اب بھی گلوبل ویلیج کے لیسٹ میں شامل نہیں ستم بالائے ستم یہ ہے کہ وارد کالنگ سسٹم بھی ناکارہ ہے۔ اس ضمن میں حکام بالا ،متعلقہ ادارے اور وارد کمپنی کے ذمہ داران سے دست بدست استدعا ہے کہ پیشکان میں جلد از جلد انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرکے ممنون فرمائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں