ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد،جعفرآباد، کچھی جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی، مچھ، بھاگ، بختیارآباد، سبی اوستہ محمد، صحبت پور سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں ہوئی ناڑی بینک اور کچھی کینال میں شگاف پڑنے سے ڈیرہ بگٹی بھاگ ناڑی کے سینکڑوں دیہادت پانی میں ڈوب گئے سینکڑوں مال مویشی گھریلو سامان ڈوب گیا کروڑوں روپے کی کھڑی فصلات تباہ نوتال گنداواہ اور بولان یاروکازوے بند سندھ بلوچستان اور گنداواہ جھل مگسی کا زمینی منقطع ہوگیا بارش کا سلسلہ جاری ڈیرہ مراد جمالی میں بھی کچے مکانات مہندم چار افراد کے زخمی ہوگئے سینکڑوں خاندان بے گھر تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے جاری آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ناڑی بینک سے آنے والے سیلابی ریلے نے بھاگ جلال خان سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچادی بند ٹوٹنے سے ایک سو سے زیادہ دیہی علاقے پانی میں ڈوب گئے سینکڑوں مال موشی ہلاک جبکہ کروڑوں روپے کی کھڑی زرعی فصلیں گندم چنا سرسوں ودیگر تباہ ہوکر رہ گئی علاقائی مکین اپنی مددآپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل جبکہ کچھی کینال کو سوئی کے قریب شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ادھر نوتال لانڈھی شریف گنداواہ اور جھل مگسی میں شدید بارشوں سے روڈ متعدد مقامات پر ٹوٹنے سے گناواہ جھل مگسی کا زمینی راستہ کٹ گیا جبکہ بولان یارو کازوے کے مقام پر اونچے درجہ کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس سے کوئٹہ جیکب اباد راستہ بند ہو گیا جس سے سندھ اور بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ٹریفک کو سبی ڈھاڈر ڈیرہ مراد جمالی ودیگر مختلف مقامات پر روک دیا ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ڈیرہ مراد جمالی میں شدید بارش کے باعث چار کچے مکانات منہدم ہونے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد صحبت پور میں بھی بارشوں نے انسانی زندگی مفلوج کردی گلی کوچوں اور بازار سیلابی منظر پیش کرنے لگے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا جبکہ اس دوران بجلی کا مسلسل طویل ترین بریک ڈاؤن جاری رہا جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاجبکہ بختیارآباد نوتال لہڑی چھتر فلیجی منجھو شوری تمبو قبولہ واہ ودیگر علاقوں میں بھی بارش جاری رہی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ان علاقوں کے زمینی راستی منقطع ہوکر رہ گئے تاہم ابھی تک کسی بھی علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکیں ہیں۔

