کچلاک،کلی کتیر سے پولیس نے لڑکی کی گولیوں سے چھلنی بوری بند نعش قبضے میں لے لی

کچلاک(این این آئی)کچلاک کے علاقے کلی کتیر سے پولس نے ایک لڑکی کی گولیوں سے چھلنی بوری بند نعش قبضے میں لے لی۔ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکی کی عمر تقریباً 20 سے 25 سال کے درمیان ہے جسے گولیاں مار کر قتل کر کے اس کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا گیاتھا۔کچلاک پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی کچلاک پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں