گوادر (این این آئی)گوادر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، غریب چرواہے کا واحد ذریعہ معاش ختم، 20 بکریاں ہلاک، مکمل سرمایہ تباہ ہوگیا،حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ گوادر کے نواحی دیہاتی علاقے گروک کے رہائشی غریب چرواہے عبدالحکیم کی 20 بکریاں ہلاک ہوگئیں، جو اس کا واحد ذریعہ معاش تھیں۔ عبدالحکیم کے مطابق وہ انہی بکریوں کے ذریعے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہا تھا، تاہم شدید بارشوں اور خراب موسمی صورتحال کے باعث اس کا مکمل سرمایہ تباہ ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ متاثرہ چرواہے نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کے نقصان کے ازالے کے لیے فوری مالی مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے بچوں کے لیے روزی کمانے کے قابل ہو سکے۔

