سبی(رپورٹر) ضلع جھل مگسی کے ضلعی انتخابی کمشنر طارق عزیز بگٹی نے کشمیری عوام کے نام ایک اہم اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں مقیم تمام کشمیری شہری جن کا ووٹ تاحال درج نہیں ہو سکا، ان کے اندراج کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے تمام افراد فوری طور پر متعلقہ الیکشن دفتر سے رجوع کریں اور اپنا ووٹ درج کروائیں تاکہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ضلعی انتخابی کمشنر نے مزید کہا کہ ووٹ کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہونے کے ساتھ ساتھ قومی ذمہ داری بھی ہے۔ لہٰذا تمام اہل ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکیں۔

