صحبت پور(رپورٹر) ملک میں ایک مرتبہ پھر عوام ہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں راتوں رات تاریخ کا بڑا اصافہ عوام دشمنی کے مترادف غریب لوگ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیچوہا قومی اتحاد کے مرکزی رہنما اعجاز علی پیچوہا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پوری دنیا میں بڑھاوا پہلے نمبر پر ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے سے آمدورفت بار برداری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام پر ترس کھاتے ہوئے قیمتوں کا فیصلہ واپس لیں انہوں نے کہا کہ چند سیاسی لیڈر پہلے تو ہر چھوٹی موٹی بات پر سڑکیں بلاک کر دیتے تھے اور اب کہیں نظر بھی نہیں آرہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نااہلی حکمرانون نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے یومیہ مزدوری کرنے والوں کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور حکمران اپنی شہ خرچیوں میں مست کھڑے ہیں

