وزیراعلی پنجاب کا گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرز پر گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‏بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے، ‏اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے، رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے ماہانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏چونکہ یہ سبسڈی آپ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے، میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں، ‏حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ یہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے، ‏یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں