وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکے محلے کی مسجد کے گیس بل پر ایک لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار عبدالقیوم کاکڑ نے بتایا کہ ان کے محلے کی مسجد کا گیس بل 127,490 روپے موصول ہوا۔ اس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعلقہ دفتر کے بار بار چکر لگائے، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔لہٰذا، درخواست گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب، کوئٹہ کے دفتر میں درخواست جمع کرائی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب، کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔چنانچہ، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے محلے کی مسجد کے گیس بل کی فوری درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے گیس بل درست کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں