گوادر (این این آئی)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، کیونکہ پہلے ہی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیاں برقرار رکھتے ہوئے تمام تر بوجھ عام شہریوں پر منتقل کر رہا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے وزیروں، مشیروں اور اشرافیہ کو دی جانے والی شاہانہ مراعات فوری طور پر ختم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے، بصورت دیگر عوامی ردعمل

