کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ نال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزنجو ہاؤس جاکر نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اور سابق سینیٹر میر طاہر خان بزنجو سے ان کے بھائی میر فاروق بزنجو کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بزنجو خاندان کے عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے دریں اثناء چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا خمدار کے علاقے نظام آباد میں زہری ہاوس جاکر قبائلی رہنماء ملک محمد عمر زہری سے انکی بھابھی اور میر طلال احمد زہری سے ان کے والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر سردارزادہ میر ظفر ساسولی، میر عبدالنبی زہری، لیاقت زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر قیوم ساسولی، میر عبدالرحمن زہری، بابو الٰہی بخش زہری، خان محمد زہری، عبدالمالک باہجوی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات بھی موجود تھیں۔

