پی ایم اے کوئٹہ کی سول ہسپتال میں منعقد ہ پالیسی بورڈ میکرز کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن،نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے ہفتہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہونے والے پالیسی بورڈ میکرز کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب نمائندگان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طبی شعبے کی بہتری اور پالیسی سازی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پالیسی بورڈ میکرز کے انتخابات کا پرامن انداز میں انعقاد خوش آئند ہے پی ایم اے کوئٹہ پرامن انداز میں انتخابات کرانے پرالیکشن کمیشن کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے انتہائی شفاف، منظم اور بہترین انداز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جو کہ ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔ترجمان نے پالیسی بورڈمیکرز کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں پروفیسر ڈاکٹر محمد بخش شاہوانی، پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب ناصر،پروفیسرڈاکٹر شعیب قریشی کو پی ایم اے کوئٹہ زون کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نو منتخب نمائندگان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طبی شعبے کی بہتری اور پالیسی سازی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پی ایم اے کوئٹہ زون تمام کامیاب امیدواران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور ان کی کامیابی کو صحت کے شعبے کیلئے خوش آئند قرار دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں