اوتھل (این این آئی) تاریخی شہر بیلہ کے قریب مین قومی شاہراہ پر کاٹھوڑ موڑ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،ایک شدید زخمی، کار ڈرائیور حادثے کے بعد فرار،تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ کے قریب مین قومی شاہراہ پر کاٹھوڑ موڑ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار کریم بخش ولد رضامحمد جان بحق گیا اور الہی بخش ولد غلام محمد شدید زخمی ہو گئے۔نعش اور شدید زخمی کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔کار کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔بیلہ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

