کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پاکستان کے 9 ویں منتخب وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے 47 ویں عدالتی قتل کے برسی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج 4 اپریل 2026 پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے تیسرے آئین کے موجد،متحدہ پاکستان میں پہلے بالغ رائے دہی کے عام انتخابات میں عددی لحاظ سے دوسری اور دو لخت شدہ پاکستان کے بقیہ چھوٹے حصے کے موثر و معتبر و مقرر وزیراعظم کے عدالتی حْکم پر پھانسی اور موت کے دن کی 47 برسی جہاں لوگ اشکبار و دْعا گو ہیں وہاں ہر عام و خواص کو غم ضرور ہے اور انکی پاکستان کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی پہل و تگ و دو پر قوم معترف ہے تاہم اس موقع پر معصومانہ سوال بنتا ہے کہ ان کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹنے والی جماعتیں آج مگر مچھ کے آنسوؤں بہانے والوں کا کسی کو معلوم ہے کہ پھانسی پر چڑھانے والے کون ہم رکاب تھے اور بچانے والے کون احباب ہیں جو حکومت و پارٹی کے مسند پر بیٹھے ان کے دامن پر کوء داغ دھبہ تو نہیں یہ تعین کئے بغیر لوگ پھانسی بھی چڑھیں گے پھر وہی تارا مسیح کفن دفن اور پیرھن بن کر ایصال ثواب کیلئے آج بھی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی دْعا و خیرات میں شریک بھی ہوئے۔

