پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،محمود خان بادینی

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین محمود خان بادینی نے پٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام بلخصوص بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز عام عوام پرظلم بلکہ بالجبر والی نادادی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لیا جائے تیل کی قیمتوں میں وافر مقدار میں فوری کمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافے کا اعلان اوراس اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اس سے قبل چار مارچ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتے سابقہ ادوار میں بھی عالمی منڈی میں سو ڈالر سے بھی زیادہ مہنگا ہوا تھا وہاں تواس وقت کے حکمرانوں نے فی لیٹر پانچ سو بیس تک کااضافہ نہیں کیاتھالگتاہے موجودہ حکومت اپنے کو شاۂنشاہ سمجھ بیٹے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں