اوستہ محمد میں عوام راج تحریک کا یوتھ کنونشن، نوجوانوں کی بڑی شمولیت

اوستا محمد (عابدعلی) عوام راج تحریک کے زیر اہتمام نور میرج ہال اوستا محمد میں یوتھ کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص عوام راج تحریک کے سربراہ سینئر اینکر سید اقرار الحسن تھے یوتھ کنویشن سے سید اقرار الحسن نیاز حسین بلوچ خالد عمرانی ضمیر حیدر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام راج تحریک پارٹی ملک کے نوجوانوں کے لیے بنائی گئی جس کا مقصد ملک میں عام آدمی کو اس کا حق مل سکے اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں موروثی سیاست اور اپنے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ غریب عوام کے ساتھ ان کا کوئی حقیقی سروکار نہیں ہے 78 سال سے ملک وجود میں آیا لیکن عام آدمی کی زندگی دن بدن پیچھے ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے اور مڈل کلاس کے طبقے کو ایوانوں تک پہچانے کے لیے ہم سب کو ایک پلیٹ فام پر متحد ہونا ہوگا اور اس وقت وہ پلیٹ فام صرف عوام راج تحریک ہے آج یوتھ کنویشن سے واضح ظاہر ہوچکا ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ہے مقررین نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آنے والے وقت میں عوام راج تحریک ملک کے غریب عوام کے حقوق اور مڈل کلاس طبقہ کو عوام کا حقیقی نمائندہ منتخب کرنے کے لیے بڑی تبدیلی لائے گی یوتھ کنوینشن کے موقع پر نوجوانوں نے عوام راج تحریک میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں