اوستا محمد( عابدعلی) پاکستان تحریک انصاف نصیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید بلاول شاہ کی قیادت میں ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اوستا محمد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے سید بلاول شاہ علی بخش نون افضل پٹھان محمد پناہ چانڈیو ذوالفقار علی ابڑو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں دگنہ اضافہ کر کے عوام پر مزید مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں .

