صحبت پور( عطا محمد کھوسہ ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے ہر دور میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور صوبے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی کسان سیکرٹری میر نزیر احمد خان کھوسہ نے ضلع صحبت پور میں منعقدہ یونٹ سازی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے یونٹ سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گاؤں نذیر احمد کھوسہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی آرگنائزر کمیٹی کے رکن عبدالشکور سمالانی اور ڈپٹی آرگنائزر کمیٹی کے رکن صفدر علی خان کھوسہ ممبران میر محمد کھوسہ اور محمد صلاح کھوسہ کی قیادت میں پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے چیئرمین عبدالشکور سمالانی جبکہ ممبران میں صفدر علی خان کھوسہ اور محمد صلاح کھوسہ شامل ہیں۔ مزید برآں یونٹ سازی کا عمل مکمل کرتے ہوئے گاؤں مزید احمد کھوسہ میں یونٹ کے عہدیداران کا متفقہ انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے تحت ضلعی کونسل ممبر نذیر احمد کھوسہ اور ہونٹ سیکرٹری عبدالغفار بنگلزئی کو ، زاہد علی پیچوہو کو ڈپٹی سیکرٹری جبکہ ممبران میں رحم علی بھنگر ، صاحب خان اور گل محمد لہڑی منتخب ہوئے ہ
اس موقع پر یونٹ سازی کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا، جسے شرکاء نے سراہا اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مرکزی کسان سیکرٹری میر نزیر احمد خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے محرومیوں کا شکار ہے، جس کے باعث تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم بی این پی ان مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر یونٹ سازی کے عمل میں عوام کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز اٹھائی جا سکے۔

