صحبت پور میں ڈکیتی کی واردات، شہری موٹر سائیکل، آئی فون اور نقدی سے محروم

صحبت پور( عطا محمد کھوسہ )تھانہ ملک محمد علی کے قریب ڈکیتی کی ایک افسوسناک واردات پیش آئی ہے، جہاں تین نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمیل احمد کنرانی اور سید حسن رضا شاہ سے ملزمان نے ایک 125 موٹر سائیکل، ایک عدد آئی فون اور نقدی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ متاثرہ افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بڑھتی ہوئی بدامنی اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل، آئی فون اور نقدی برآمد کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں