کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 20 مارچ 2026 سے جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 16 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلابی پانی میں ڈوبنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 5 مرد اور 11 بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 1 مرد، 4 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ژوب میں 6 اموات ہوئیں جبکہ لورالائی میں 3،کیچ میں 2،قلعہ عبداللہ، دکی، کوہلو،جعفر آباد،کچھی میں ایک، ایک اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 161 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 34 مکمل طور پر تباہ جبکہ 127 کو جزوی نقصان پہنچا ہے،بارشوں کے باعث 65 مویشی (بھیڑیں) ہلاک ہوئیں جبکہ نقصانات کا تفصیلی سروے جاری ہے۔

