زرعی کالج میں کاٹے گئے درختوں کی بحالی کا کام شروع، 300پودے لگا دئیے گئے

کوئٹہ(این این آئی)زرعی کالج میں کاٹے گئے درختوں کی بحالی کا کام شروع، 300پودے لگا دئیے گئے۔کنزرویٹر فاریسٹ کوئٹہ ڈویژن نیاز کاکڑ نے بتایا کہ سیکرٹری جنگلات عمران گچکی کی ہدایات کی روشنی میں زرعی کالج میں متاثرہ درختوں کی بحالی کا عمل گزشتہ دو ہفتوں سے بھرپور انداز میں جاری ہے،ان کوششوں کے تسلسل میں متاثرہ علاقوں میں دوبارہ شجرکاری کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ پیر کو زرعی کالج میں 300 پودے کامیابی کے ساتھ لگائے گئے تاکہ متاثرہ مقام کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ماحولیاتی اہمیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے،شجرکاری کی اس تقریب میں پرنسپل زرعی کالج،محکمہ جنگلا ت کے حکام،طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ماحولیاتی بحالی اور پائیدار شہری جنگلات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں