کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلاد دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، خضدار، بارکھان، مستونگ، سبی، کوہلو، نصیر آباد اور لورالائی میں بیشتر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی،ڑوب اور بارکھان میں چندمقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

