افغان طالبان رجیم کی بدترین صورتحال، افغان عوام نے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی

کوئٹہ(این این آئی) افغان طالبان رجیم کی بدترین صورتحال، افغان عوام نے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی،افغانستان میں طالبان کے زیر تسلط انسانی و معاشی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔افغان شہری نے ویڈیو پیغام میں افغانستان کے صوبہ پکتیکا کی حالت زار دکھا کر پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی۔افغان شہری کے مطابق طالبان رجیم کے زیرِ اقتدار بھوک اور غربت کے باعث ہماری زندگی بہت مشکل سے گزر رہی ہے،انتہاپسند طالبان حکومت نے افغانستان میں ہر جگہ اپنے جھنڈے لگا کر تسلط قائم کر رکھا ہے، طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان شدید بحران سے دوچار ہے اور جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ افغان شہری کے مطابق افغان طالبان رجیم نے چاہ بہار سے تجارتی راستہ بند کر لیا اور پاکستان سے بھی تعلقات خراب کر لیے، پاک فوج اور پاکستانی حکومت سے گزارش ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دیں۔عالمی ماہرین کے مطابق افغانستان میں غربت، بے روزگاری اور خوراک کی قلت نے افغان عوام کو پاکستان سے مدد مانگنے پر مجبور کر دیا ہے،افغان طالبان کے قبضہ کے بعد داخلی کمزوریوں اور معاشی دباؤ کے باعث افغانستان کی نام نہاد ریاست کا پول کھل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں