پسنی(رپورٹر) پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے پاکستان کوسٹ گارڈز فور بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بلال جالپ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ کرنل بلال جالپ نے انسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے وارڈ نمبر 5 کے ایک نادار اور بے سہارا خاندان کے لیے گھر تعمیر کروا کر نہ صرف ان کی زندگی میں خوشیوں کی نئی روشنی پیدا کی بلکہ معاشرے کے دیگر بااثر افراد کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔
انہوں مزید کہا کہ ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور غریب و مستحق افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ کرنل بلال جالپ کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ اس سے عوام کے دلوں میں اداروں کے لیے محبت اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور دیگر افراد بھی اس جذبے سے متاثر ہو کر معاشرے کی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

