کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد حسن کی عمر میں 5 سال 2 ماہ کا فرق درست کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد حسن نے کہا کہ متعلقہ محکمے نے نادانستہ طور پر ان کی تاریخ پیدائش 2002 درج کر دی ہے۔تاہم، اسکول کے ریکارڈ میں ان کی اصل تاریخ پیدائش 2007 ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بار بار نادرا دفتر کے چکر کٹنے اور کمیٹیوں میں پیش ہونے کے باوجود ان کا معاملہ حل نہیں ہوا۔بالآخر انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی عمر کی درستگی اسکول ریکارڈ کے مطابق کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی عمر اسکول ریکارڈ کے مطابق درست کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

