سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان جمالی کی رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جھکرانی سے تعزیت

اوستہ محمد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جکھرانی کے والد سابق ایم این اے جیکب آباد میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میر بابل خان جکھرانی کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔ مرحوم ایک باوقار ملنسار اور قبائلی روایات کے امین شخصیت تھے جن کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پْر کرنا آسان نہیں۔میر جان محمد خان جمالی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں