تاریخ گواہ ہے کہ اقوام مرغزانی نے آج تک کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو اپنی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت دی ہے اقبال مرغزانی

سبی (رپورٹر) اقوامِ مرغزانی کے معتبر شخصیت یو سی چیئرمین ملک محمد اقبال مرغزانی نے میر عنایت اللہ مرغزانی ایڈووکیٹ،خان ولی محمد خان مرغزانی، میر اسد خان مرغزانی، ملک شکر خان مرغزانی، ملک ہادی بخش مرغزانی، ملک عبدالزاق مرغزانی، حاجی نذر خان مرغزانی، ملک لطیف خان مرغزانی، میر ثناء اللہ خان مرغزانی، میر جہانگیر خان مرغزانی، خلیل اللہ مرغزانی، علم خان مرغزانی، مولانا عبدالحمید مرغزانی، کونسلر فاروق احمد مذری، کونسلر صدام حسین مرغزانی، ملک صدیق خان مرغزانی، فقیر ظفر نواز خان مرغزانی اور جعفر خان نے اقوام مرغزانی٬کلیم اللہ مرغزانی٬ملک ظہور بشیر مرغزنی سمیت معتبرین، معززین اور سفید ری ش عمائدین کے ہمراہ ایک ہنگامی جرگہ و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ مرغزانی کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے آج تک کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو اپنی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آفتاب خلجی نامی شخص قبضہ مافیا کا حصہ ہے جو ان کی زرعی اراضی جو کہ نذر ایس ایس پی آفس اور نیو بس اڈہ کڑک دوڈ کے شمالی و جنوبی موضع بوستان جو کہ تقریبا پانچ کلو میٹر تک پھیلا ہواہے پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ زمین ان کی ذاتی ملکیت ہے جس کے تمام تر ثبوت اور دستاویزات اور فرد ان کے پاس موجود ہیں اور سرکاری ریکارڈ بھی ان کے حق میں ہے ملک محمداقبال خان مرغزانی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز آفتاب خلجی نے پریس کانفرنس کر کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آفتاب خلجی نے ان کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کر کے مکان تعمیر کیا ہے اور وہاں افراد کو بٹھایا ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آفتاب خلجی کو دو دن کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زمین خالی کی جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔پریس کانفرنس کے دوران اقوامِ مرغزانی کےعمائدین نے بھی اپنے رہنما کی حمایت کرتے ہوئے حکامِ بالا سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں