ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر شوبز شخصیات کا ردعمل

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے جنگ جاری تھی، تاہم پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں مدد فراہم کی۔

ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا اور دنیا میں معمولات زندگی کو بحال کرنا تھا، جو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی۔

پاکستان کا ایک امن قائم کرنے والے کے طور پر کردار ادا کرنا نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی اس اقدام کی تعریف کر رہی ہیں۔

پاکستانی اداکار اور دیگر مشہور شخصیات بھی حکام کی جانب سے عالمی امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کرنے پر تعریف کر رہے ہیں۔

وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ جنگ رک گئی، کیونکہ اگر یہ جاری رہتی تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آ سکتی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے انسٹاگرام پیچ پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرواکر عالمی امن کے حوالے سے جو پاکستان نے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

احسن خان نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہیے اور خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیوں کہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں