کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہیانہوں نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ سفارت کاری اور مؤثر قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی نے جنگ بندی کی راہ ہموار کی، یہ وہ کارنامہ ہے جو تاریخ کے اوراق میں ایک روشن سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خطے میں پائیدار امن کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سفارتی محاذ پر بہترین کارکردگی دکھائی گئی۔ اسی طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ بصیرت اور متوازن عسکری حکمت عملی نے ان سفارتی کوششوں کو مزید تقویت بخشی۔ وزیر برائے پی ایچ ایی نے کہا کہ اسلام آباد میں 10 اپریل کو ہونے والے مذاکرات دیرپا استحکام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے، اور یہ تاریخ امن کے باب میں ایک قابلِ قدر اضافہ سمجھی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھی پاکستان کی موثر حکمت عملی کو تسلیم کر چکی ہے اور یہی اقدامات خطے کو بے امنی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عبوری جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بنے گی اور متاثرہ علاقوں میں استحکام اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

