بلوچ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی جاری،مسائل کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ اف انویسٹمنٹ

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان بورڈ اف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا اس موقع پر بی بی آئی ٹی کے سی ای او قائم خان لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز پہنچنے پر چیمبر کے سینئر نائب صدر حاجی تاج محمد خان بڑیچ پاک ایران مشترکہ چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمن خواتین چیمبر کی صدر شرمین یونس اور چیمبر کے عہدیداروں و ممبران محمد اللہ خان ترین سید عبد الخالق آغا حضرت عمر اچکزئی صوفی عبدالاحد اخترخان درانی ڈاکٹر فرحت حسین مقبول الٰہی بھٹی عبد الباقی کاکڑ سید عرفان آغا اور دیگر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان کے تاجروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ بلوچستان میں تاجر برادری دل کھول کر کاروبار کرسکے اس موقع پر چیمبر کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد خان بڑیچ نے بھی خطاب کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا اور ہمارے مسائل کو سنا اور ان حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ان کا مزید کہنا تھا تاجر ملکی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچستان کیتاجروں کو سہولیات فراہم کرنے سے بلوچستان میں معیشت مظبوط ھوگی تقریب کے اختتام پر چیمبر کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں