کوئٹہ(این این آئی)فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور استحکام کی جانب مثبت قدم ہے،جنگ بندی کے اعلان کے بعدوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کرم نے کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اور موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران،امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرائی جس سے خط ایک بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کستان کی مثبت اور تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر موثر ثابت ہوئی ہے پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مثبت سفارتکاری پر نوبل انعام ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان،وزیر خارنہ اور فیلڈمارشل نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو رکوانے کیلئے رات کوششیں کی اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا اور مملکت خدائیداد پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری اور دانشمندانہ قیادت کے باعث خطے میں کشیدگی میں کمی آ رہی ہے اور امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سہولت کاری میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بن سکتی ہے جبکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت عالمی ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے روشن اور مضبوط عالمی تشخص کی عکاس ہے دنیا پاکستان کی تعمیری اور مثبت سفارتکاری کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ آج ہر پاکستانی فخر کر سکتا ہے کہ ہم نے انسانیت کو ایک بڑی تباہی سے بچایا اور پاکستان کا امن منصوبہ عالمی سفارتکاری کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔

