کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ کی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں قائم بحالی مرکز کو اے این ایف کے حوالے کرنے کی وجوہات، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے ماہی گیروں کے لیے ماہی گیر کالونیوں کے قیام سے متعلق زمین مختص کرنے سے متعلق اقدامات پر الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا تحصیل حرمزئی، تحصیل کربلا، تحصیل سرانان پر مشتمل نیا ضلع بنانے، حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق عملی اقدامات اٹھانے کی قرارداد یں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ خوراک اور محکمہ سماجی بہبود سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

